جے آئی ٹی کا نوٹس ملا نہ وصول کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ رحیق احمد عباسی

ڈاکٹر طاہرالقادری آج صبح 6:55 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے، پرتپاک استقبال ہوگا
وزیر داخلہ کے بیان کا خیر مقدم، وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیں ہمارے تحفظات دور ہو جائیں گے‎

لاہور (19 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما و کارکنان آج صبح 7 بجے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا پرتپاک استقبال کرینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری ہیتھرو ایئرپورٹ سے قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر‎ QR004 سے دوہا پہنچیں گے جہاں وہ ایک گھنٹہ 40 منٹ کے قیام کے بعد قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر‎ QR622 پر دوہا سے صبح 6:55 پر لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ سے سیدھا حضرت داتا علی ہجویری گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچیں گے، مرکزی رہنما رحیق احمد عباسی، خرم نواز گنڈاپور گزشتہ روز ان کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرتی رہے، ڈاکٹر طاہرالقادری رنگ روڈ، ہربنس پورہ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گے، اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، پاکستان عوامی تحریک لاہور کی طرف سے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ تیاریوں کے حوالے سے مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جے آئی ٹی کا نوٹس ملا نہ یہ نوٹس وصول کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ وزیر داخلہ نے پی اے ٹی کے تحفظات دور کرنے کی بات کی ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارے تحفظات میں سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں ہمارے تحفظات دور ہو جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top