بینائی سے محروم افراد پر ریاستی دہشت گردی پر ساری قوم افسردہ ہے۔ حافظ غلام فرید

افسوس جن کے ذمہ ملک و ملت کی جان و مال اور عزت کی ذمہ داری تھی وہ لٹیرے بن چکے
جعلی حکمرانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مریں‎
حکمران سپیشل افراد پر لاٹھی چارج کرنے کا کارنامہ گینز بک آر ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت بصارت سے محروم افراد پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مقررین کاخطاب

لاہور (04 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماء حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ وطن عزیز بلا تفریق 18 کروڑ پاکستانیوں کیلئے مقدس سر زمین ہے اور سب کا دکھ درد سانجھا ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ افسوس نا اہل سیاستدانوں کی وجہ سے اس ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کا راج قائم ہو چکا ہے۔ بینائی سے محروم افراد پر ریاستی دہشت گردی پر ساری قوم افسردہ ہے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ کی سر پرستی میں نابینا افراد پر وحشیانہ پولیس تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ معذور افراد پر پولیس کی غنڈہ گردی انسانی تاریخ کے بد ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت پنجاب اسمبلی کے سامنے بصارت سے محروم افراد پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی اور حکمرانوں کے خلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرہ کے شرکاء حکمرانوں کے اس شرمناک عمل کے خلاف سراپا احتجاج تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نابینا افراد پر پولیس کے درندوں نے جس طرح مظالم ڈھائے وہ حکمرانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، اسے لگام دینے والا کوئی نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرح دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں مصلحتوں اور مفادات سے باہر نکل کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر قانون اور ضابطہ اس روح فرسا واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ افسوس جن کے ذمہ ملک و ملت کی جان و مال اور عزت کی ذمہ داری تھی وہ لٹیرے بن چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک دو افسران کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دے کر معطل کرنے کے ڈرامے کی بجائے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مذموم عمل سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اگر جعلی حکمرانوں میں زرا سی بھی غیرت ہے تو شرم سے ڈوب مریں۔ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے اس شرمناک عمل سے ثابت ہو گیا ہے کہ جن پر تشدد ہوا اندھے وہ نہیں بلکہ اصل اندھے تو اقتدار کے نشے میں بد مست حکمران ہیں۔ حکمرانوں کی بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ اتنے بڑے سانحے پر بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ حافظ غلام فرید نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ سپیشل افراد پر لاٹھی چارج کرنے کا کارنامہ گینز بک آر ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں۔ مظاہرے سے میاں افتخار احمد سنیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور اور رضی طاہرنے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top