الیکشن کمشنر کے بدلنے سے دھاندلی زدہ انتخابی نظام نہیں بدلے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

‎4 پرانے ممبرز کے ہوتے ہوئے پانچواں نیا ممبر کچھ نہیں کر سکے گا، پرانے ممبرز فارغ نیا نظام لایا جائے
نابینا افراد پر تشدد کرنے والی لاہور پولیس کو یقین ہے 14 قتل بھی کر دیں گے تو کچھ نہیں ہو گا، ہیوسٹن سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کے بدلنے سے دھاندلی پر مبنی انتخابی نظام نہیں بدلے گا، الیکشن کمشن کی تشکیل نو کی جائے۔ 4پرانے ممبرز کے ہوتے ہوئے پانچواں نیا ممبر کچھ نہیں کر سکے گا۔ پرانے ممبرز فارغ نیا نظام لاے بغیر دھاندلی کا راستہ بند نہیں ہو گا۔ گذشتہ روز ہیوسٹن کےے‎ ST Luke ہسپتال سے مرکزی میڈیا سیل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو کی محافظ قوتیں انداز بدل بدل کر پرانے نظام کو جاری رکھنا چاہتی ہیں، جب تک پورا نظام نہیں بدلے گا کچھ نہیں بدلے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں نابیناؤں پر لاہور پولیس کے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لاہور پولیس کو پختہ یقین ہے کہ وہ 14معصوموں کو قتل بھی کر دیں گے اور 100سے زائد شہریوں کو گولیوں سے چھلنی بھی کر دیں گے تو حکمران انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے انہیں شاباش اور تھپکی دیں گے۔ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں مل جاتیں تو دوبارہ انسانیت سوز واقعات دیکھنے کو نہ ملتے۔ پنجاب پولیس اور اس کو تحفظ دینے والے حکمران پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل میں مشاورت کرنے کے بیانات دینے والے حکمران خدا کا خوف کریں جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز انجیو گرافی ہو گی کارکنان، احباب اور عوام صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top