پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی طرف سے آج تمام جماعتوں کی یوتھ اور سماجی تنظیموں‎

کی لیڈر شپ کو 17 دسمبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی

لاہور (14 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا وفد مرکزی صدر شعیب طاہر کی قیادت میں آج تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی یوتھ لیڈر شپ سے ملے گا۔ وفد مختلف سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں کی یوتھ لیڈر شپ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 6 ماہ مکمل ہونے پر 17 دسمبر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے گا۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر شعیب طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ظالم نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے، انشا اللہ آخری فتح انقلاب اور مظلوموں کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے لواحقین کو انصا ف دلوانے کیلئے نکلیں۔ حکمران اپنی مرضی کی جے آئی ٹی بنا کرپسندیدہ رپورٹ چاہتی ہے تا کہ واقعہ کے اصل ملزمان کو بچایا جا سکے اور چھوٹے گریڈ کے اہلکاروں اور افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا جا سکے اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا نہ ملی تو پھر ریاستی ادارے بے دھڑک عوام کا قتل عام کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top