ڈاکٹر طاہرالقادری کے ’’والو‘‘ نہیں دو شریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے۔ میڈیا ایڈوائزر سربراہ عوامی تحریک

ملک گیر احتجاج سے حکومت کو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجبور کر دیں گے
تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ’’والو‘‘ نہیں بلکہ دو شریانوں میں جزوی رکاوٹ ہے اور ڈاکٹر ادویات سے علاج کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں مکمل علاج کا مشورہ دیا گیا ہے، مزید برآں ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 6 ماہ مکمل ہونے پر 17 دسمبر سے شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج سے حکومت کو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجبور کر دیں گے۔ اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 17 دسمبر سے شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تفصیلات کے بارے میں 16 دسمبر کو پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مکمل انصاف ملنے تک پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top