معروف مذہبی سکالر سیدہ طیبہ خانم بخاری کی ہیوسٹن میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، خیریت دریافت کی

معروف مذہبی سکالر سیدہ خانم طیبہ بخاری کی قیادت میں ایک وفد نے ہیوسٹن امریکہ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اس موقع پر طیبہ بخاری نے ملک کے ابتر حالات خصوصاً دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور آپریشن ضرب عضب کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا دائرہ ملک بھر تک بڑھا دینا چاہیے، دہشت گردی کا نا سور وطن عزیز کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے، انہوں نے دینی مدرسوں اور تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں دیاجا سکتا کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے کھیلے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف حملہ تھا۔ طیبہ بخاری نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی کاوش بالخصوص ان کے 14 نکات اور 6 سو صفحات پر مشتمل تاریخی فتویٰ کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام کو متحد ہو کر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے طیبہ بخاری اور تیمارداری کیلئے ان کے ہمراہ آنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top