فیصل آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 40 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 28 دسمبر کو ہو گی

فیصل آباد ( ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 40 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 28 دسمبر بروز اتوار 1بجے دوپہر ذکریا پارک گلفشاں کالونی میں ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی جبکہ مہمانان گرامی میں، ڈی سی او نورالامین مینگل، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، مرکزی ناظم ویلفیئر سید امجد علی شاہ، انجینئر محمد رفیق نجم، سید ہدایت رسول قادری، صاجنرادہ حسین رضا، میاں کاشف محمود، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی امین القادری، علامہ عارف صدیقی، حاجی اشرف قادری، علامہ عزیز الحسن اعوان، علامہ ریاض کھرل ہونگے۔ شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 210 غریب اور بے سہارا بچیاں پیاگھر سدھار چکی ہیں، اجتماعی تقریب میں ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 50 مہمانوں کے لیے تواضع کا وسیع انتظام بھی کیا جاتا ہے ۔ تقریب کے انتظامات آخری مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top