ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی کرسمس ڈے کی تقاریب میں شرکت

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کرسمس ڈے کے موقع پر لاہور میں منعقدہ تقاریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کی اور مسیحی راہنماوں کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مبارکباد دی۔ ان راہنماوں میں کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کے آرچ بشپ آف لاہور، ڈائسز بشپ سبیسٹین فرانسس شا، پروٹسٹنٹ کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان کے بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل، نولکھا چرچ پرسبیٹیرین چرچ کے پاسٹر انچارج ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، سینٹ اینڈریوز چرچ کے پاسٹر انچارج ریورنڈ ہنوک حق، رائیونڈ ڈائسز میتھوڈسٹ چرچ کے پاسٹر اعما نویل کھوکھر، اور آخر میں سالویشن آرمی ٹیریٹوریل ہیڈ کوارٹر میں کرسمس تقریب میں چرچ انچارج میجر سلیم یوسف اور لیفٹیننٹ کرنل واشنگٹن ڈینئل کی دعوت پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مسیحی برادری کو سیدنا عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور سالویشن آرمی کے ٹیریٹوریل کمانڈر کرنل آئیور ٹیلفر (Ivor Telfer) کو کرسمس گفٹ بھی پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top