جے آئی ٹی میں پولیس افسران سکرپٹ اور ریہرسل کے مطابق بیانات دے رہے ہیں، خرم نواز گنڈا پور

لاہور (26 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی حکومتی جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے پولیس افسران پہلے سے لکھے گئے سکرپٹ اور ریہرسل کے مطابق بیانات دے رہے ہیں، کوئی بھی پتھراؤ کے نتیجے میں سیدھی فائرنگ کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں،ہم بھی سمجھتے ہیں کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان پر فائرنگ کا حکم دینے والے جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ اس وقت ایوان وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں براجمان تھے۔ فائرنگ کی ہدایات حکومتی ایوانوں سے آ رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بھول ہے کہ وہ پسندیدہ جے آئی ٹی سے اپنی پسند کا فیصلہ حاصل کر کے 14 بے گناہ کو شہید کرنے کے جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top