پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیلئے فاتحہ خوانی و دعا

لاہور (27 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیلئے گوشہ درود میں فاتحہ خوانی اور نعت خوانی کی محفل منعقد کی گئی اور مرحومہ کی سیاسی و قومی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ادارہ منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں ان کی یاد میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ممبران ذمہ داران اور عوامی تحریک کے کارکنان دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی تاریخ کے لا تعداد سانحات میں سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی ایک سانحہ ہے جس کے ملزمان کیفر کردار کو نہ پہنچ سکے جس کا قوم کو دکھ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top