حاجن مومنہ نامی کسی خاتون کا پاکستان عوامی تحریک یا منہاج القرآن سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا: راضیہ نوید

لغو کہانی کے پیچھے پنجاب حکومت کا ایک وزیر ایک ایم پی اے اور ایک پولیس آفیسر کام کر رہا ہے

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حاجن مومنہ نامی کسی خاتون کا پاکستان عوامی تحریک یا منہاج القرآن سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ہماری تحقیق اور اطلاع کے مطابق حاجن مومنہ کسی اور خاتون کا نام اور کاغذات استعمال کر رہی ہے۔ وقت آنے پر اسکے خلاف جعل سازی کا مقدمہ بھی درج کرائیں گے، اسے اور اسکے سر پرستوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔ اس خاتون نے اپنی اصلی شناخت کو چھپا رکھا ہے۔ اس ساری لغو کہانی کے پیچھے پنجاب حکومت کا ایک وزیر ایک ایم پی اے اور ایک پولیس آفیسر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف کردار کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجن مومنہ نامی خاتون کے متعلق کوٹ لکھپت کا ہر خاص و عام اچھی طرح باخبر ہے کہ یہ خاتون پولیس کیلئے کام کرتی ہے اس کی پولیس والوں کے ساتھ اچھی جان پہچان ہے۔ علاقہ میں بھی اس کی شہرت اسی قسم کی ہے، مزید حقائق عدالت کے فلور پر دیے جائیں گے تا ہم ہم پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے باز آ جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top