توہین آمیز خاکوں کیخلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن جمعۃ المبارک کو یوم عظمت مصطفےٰ (ص) منائے گی‎

مساجد میں ’’عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے عنوان سے خطابات کئے جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مدینہ منورہ سے پیغام
عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، ملک گیر سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے
محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفاداری کا بھر پور پیغام دیا جائے گا
پاکستان عوامی تحریک کے اعلامیہ کے مطابق تمام اضلاع، تحصیلوں اورٹاؤنز میں’’عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ریلیاں نکالی جائیں گی‎

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن 23 جنوری جمعۃ المبارک کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے دہشت گردوں اور انسانیت کے بد ترین مجرموں کے خلاف پاکستان سمیت پوری دنیا میں ’’یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے طور پر منائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کے مطابق شب و روز عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے کوشاں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی تمام تنظیمات ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مدینہ منورہ سے ملنے والے خصوصی ہدایات کی روشنی میں 23 جنوری جمعۃ المبارک کو ’’یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے طور پر منائے گی۔ توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک کے تمام اضلاع سے اپنے آقا و مولا سے اظہار وفاداری کیلئے عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفاداری کا بھر پور پیغام دیا جائے گا۔ عالمی سطح پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کو عالمی سطح دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرم میں فوری گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور ٹاؤنز میں 23 جنوری بروز جمعۃ المبارک ’’عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی و صوبائی، ضلعی قائدین اور وابستگان کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی، سماجی اور طلباء تنظیموں کے قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کر کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تمام علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23 جنوری کو اپنی اپنی مساجد میں ’’عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے عنوان سے خطابات کریں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت ملک بھر میں 23 جنوری کو یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے خصوصی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یوتھ لیگ کے نوجوان تمام اضلاع میں پر امن ’’عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ ریلیاں نکالیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top