ماڈل ٹاؤن میں خون بہانے والی پولیس کسی حد تک بھی گر سکتی ہے: راضیہ نوید

پولیس اور دہشت گرد ہمارے بچوں کو مار رہے ہیں: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ
پولیس کو یقین ہے 14 بے گناہ قتل کرنے پر بھی کوئی ہمیں ہاتھ نہیں لگا سکتا

لاہور (23 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے لاہور میں پولیس کی طرف سے بچوں پر تشدد کے دلخراش واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دہشت گرد اور پنجاب پولیس ہمارے بچوں کو مار رہی ہے، میاں شہباز شریف کی ٹرینڈ کی ہوئی پولیس کو یقین ہے کہ 14 بے گناہ قتل کرنے پر بھی کوئی انہیں ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے حکمرانوں کی ہدایت پر خون کی ہولی کھیلی اور پورا پاکستان تماشا دیکھتا رہا۔ بچوں پر تشدد اور جعلی مقابلوں پر بھی کوئی سڑک پر نہیں نکلتا۔ قوم ظلم کے نظام کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فلسفہ انقلاب کو سمجھے اور ملک کو ظالم اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور سٹیٹس کو کے حامی حکمرانوں کو خوف و ہراس پھیلانے والے ادارے اور پولیس ہی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خون بہانے، بچوں، نابینا افراد پر تشدد کرنے والی پولیس کسی حد تک بھی گر سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top