پاکستان عوامی تحریک نے جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کا شیڈول جاری کر دیا
عوامی تحریک کی تنظیم نو، مرکزی صدر جنوبی پنجاب کے 6 بڑے شہروں
میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے
28 جنوری کو ڈی جی خان، 29 کو مظفرگڑھ، 30 لیہ، 31 ڈی آئی خان، یکم فروری بھکر اور
2 فروری کمالیہ میں کنونشن ہونگے
دورہ جنوبی پنجاب میں رحیق عباسی قائد تحریک کے ویژن کے مطابق کارکنان کو مستقبل کا
لائحہ عمل دینگے
ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 نکاتی ایجنڈا عوام کی امید اور ملکی خوشحالی کی نوید ہے
س
ن لیگ عوام دشمن اقدامات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
ڈاکٹر رحیق عباسی کی جنوبی پنجاب کے دورے پر روانگی سے قبل عہدیدران و کارکنان سے گفتگو
لاہور (27 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کا عمل پورے زور و شور سے ملک بھر میں جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک جماعت کی تنظیم سازی، ورکر کنونشن اور مہم سازی کے حوالے سے مرکزی صدر PAT ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 28 جنوری سے 2 فروری تک رحیق احمد عباسی جنوبی پنجاب کے 6 بڑیشہروں میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹر رحیق عباسی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان جائینگے۔ وفد میں انکے ساتھ راجہ ندیم، شاکر مزاری، راؤ عارف رضوی، افتخار قریشی ایڈووکیٹ، قمر عباس و دیگر ہونگے۔ 28 جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کنونشن منعقد ہو گا۔ 29 جنوری کو مظفر گڑھ، 30 جنوری کو لیہ، 31 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان، یکم فروری کو بھکر اور 2 فروری کو کمالیہ میں بڑے ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے 7 روزہ دورے میں رحیق عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید، زخمی اور گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں بھی جائینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جنوبی پنجاب کے اہم دورے میں مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ انکی PAT جنوبی پنجاب کے مختلف ڈویثرنل، ضلعی اور تحصیلی صدور سے بھی ملاقاتیں ہو نگی۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اس اہم دورے میں حکومت اور پولیس کے مظالم کے خلاف ضلعی و تحصیلی سطح پر عوامی داد رسی سیل کا قیام بھی عمل میں لائینگے۔ جسے براہ راست مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے مانیٹر کیا جائیگا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم بھی شروع کی جائیگی اور جنوبی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک کا یہ دورہ جنوبی پنجاب پہلے سے جاری ملک گیر تنظیمی دوروں کے سلسلے کا حصہ ہے۔ جس میں وہ پی اے ٹی کی تنظیم سازی کے عمل کاجائزہ بھی لینگے۔ صدر PAT جنوبی پنجاب کے عہدیداران کو جلد از جلد یوسی اور یونٹ سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات بھی دینگے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے 7 روزہ دورے کیلئے روانہ ہوتے وقت عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا عوام کی امید اور خوشحال پاکستان کی نوید ہے۔ ن لیگ عوام دشمن اقدامات کے باعث اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جیسے ہی اقتدار کی چھتری ہٹی ن لیگ کا نام و نشان مٹ جائیگا۔
تبصرہ