ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پرعوامی تحریک کے وفد کا پشاور کا دورہ

وزیر اعظم کومتاثرین دہشت گردی کی دلجوئی کیلئے پشاور جانا چاہیے تھا، خرم نواز گنڈا پور

لاہور (14 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں وفد نے پشاور کا دورہ کیا اور حیات آباد دہشت گردی کے متاثرین اور جامع امامیہ کے سر پرست سید جواد ہادی اور سید ندیم حسین سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک رہنماء خالد درانی، ڈاکٹر بشیر گیلانی، عبد الجلیل طاہر، صوفی عبد الطیف بھی انکے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی امام بارگاہ پشاور کینٹ میں نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ حیات آباد دہشت گردی کے متاثرین کی دلجوئی کیلئے وزیر اعظم کو پشاور جانا چاہیے تھا وہ کسی ایک علاقہ یا گروپ کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شکار پور بھی نہیں گئے۔ اس وجہ سے شکار پور اور پشاور کے عوام شدید غصہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، افسوس حکومت کی توجہ اپنی اصل ذمہ داری پر نہیں ہے ورنہ آئے روزعوام دہشت گردوں کے ہاتھوں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح نہ ہو رہے ہوتے۔ خرم نواز گنڈا پوردو یوم تک پشاور میں قیام کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top