ڈاکٹر طاہرالقادری کا حضرت صوفی محمد عبد اللہ خان نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (15فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت صوفی محمد عبد اللہ خان نقشبندی (خلیفہ پیررحیم اللہ آف گھمکول شریف) کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض نے بھی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top