ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں: خرم نواز گنڈاپور

وزیر اعلیٰ پنجاب کس حیثیت میں امیر قطر سے ہنگامی ملاقات کرنے گئے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک

لاہور (15فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملہ اور ساہیوال نشتر ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ چوہدری کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔ ڈاکٹرز جنہوں نے لوگوں کی جانیں بچانے کا فریضہ انجام دینا ہوتا ہے انکی اپنی جانیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے کاروباری سودے طے کرنے کیلئے بیرون ملک کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیا کام ہے کہ وہ ایل این جی کے سودے طے کرنے کیلئے امیر قطر سے ملاقاتیں کریں اور کاروباری سودے طے کریں؟ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بننے کی بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں اور علمائے کرام، ڈاکٹرز اور عام آدمی کو تحفظ دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top