پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام ’’سفیر امن سیمینار‘‘ 23 فروری کو ہوگا۔ غلام علی خان

مرکزی صدر عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی ہوں گے

ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار 23 فروری بروز پیر شام 6 بجے خیابان سرسید نور بینکویٹ ہال میں منعقد ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا کوآرڈینیٹر و جنرل سیکرٹری پی پی 11 غلام علی خان نےگزشتہ روز پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ سیمینار میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ملک افضل، نعیم سلطان کیانی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top