فیصل آباد: موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دکھ اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: عزیز الحسن اعوان

فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن صوبائی حلقہ 67 کے زیراہتمام ملک بھر میں ورکرز کنونشن سے عزیز الحسن اعوان، پروفیسر غلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ اس کے کارکن ملک کی بقا اور استحکام کیلئے علمی، فکری، سیاسی اور فلاحی محاذ پر مصروف عمل ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس نظریاتی اسلامی ملک کے غریب دشمن نظام سیاست اور معیشت کو تبدیل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ کنونشن میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، صدر سہیل مقصود، کاشف ایاز، قاری اختر علی، ملک عثمان، عمران شاہد، عبدالحمید، حاجی ندیم، میاں ظفر اقبال، محمد رفیق قادری، ارشد اعوان، ناصر وارثی، مقصود احمد، حاجی ندیم، محمد ارشد، بابا عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ انقلابی جذبے ہمیشہ رکاوٹوں کی دیواریں توڑ کر اپنا راستہ بناتے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جذبوں کے دریا اسی سمت رخ کریں گے جس طرف قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری اشارہ کریں گے۔ نااہل سیاست دانوں نے ملک تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان کو جس محنت، جذبے اور مہارت کی ضرورت تھی اس کی حامل قیادت کا ہمیشہ فقدان رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کا سیاسی نقشہ کچھ اور ہو گا، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دکھ اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کوئی ڈیل نہیں کی بلکہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، وہ ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کا حساب لینے کیلئے ان شاء اللہ صحت یاب ہو کر مارچ میں پاکستان آ جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top