عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی گلگت بلتستان کے 15 روزہ تنظیمی دورے پر روانہ‎

گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویثرن کی روشنی میں تنظیم کو لائحہ عمل دینگے

لاہور (15 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی کی قیادت میں 3 رکنی وفد گلگت بلتستان کے 15 روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہو گیا۔ وفد میں سید فرحت حسین شاہ اور محمد وقار شامل ہیں۔ پی اے ٹی کا یہ اعلیٰ سطحی وفد اپنے دورے میں پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا اور مختلف علاقوں میں تحریک کی تنظیم سازی اور تنظیم نو بھی کی جائے گی۔ ساجد بھٹی اپنے دورے میں گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں تنظیم کو لائحہ عمل بھی دینگے۔ وفد الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات بھی کرے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کا وفد گلگت بلتستان کی با اثر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔ ساجد بھٹی گلگت، بلتستان اور استور میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top