پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد ضلعی و صوبائی حلقہ جات میں ’’سفیرامن سیمینار‘‘ منعقد کرے گی۔ غلام محمد قادری

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی19 فروری کو 64 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ فیصل آباد میں ضلعی و صوبائی حلقہ جات میں سفیرِامن سیمینار کے عنوان سے تقریبات منعقد ہونگی اور کیک کاٹے جائیں گے۔ 22 فروری پی پی 61 میں دن 10 بجے، پی پی 67 میں رات 8 بجے سفیرِ امن سیمینار منعقد ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیرِاہتمام 25 فروری سہ پہر 2 بجے جواد کلب میں عوامی فیملی میلہ منعقد ہوگا۔ ان تقریبات میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی اتحاد امت اور پاکستانی قوم کیلئے کی جانے والی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top