پاکستان عوامی تحریک PP-8 کے نائب صدر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئی

واہ کینٹ() پا کستان عوامی تحریک PP-8 کے نائب صدر اور امن کمیٹی واہ کینٹ کے چیف آرگنائزر افتخار احمد اعوان سیفی اور متیاز احمد اعوان سیفی کی والدہ قضائے الٰہی سے واہ کنٹ میں مورخہ 17 فروری اور محمد شعیب سیفی کی والدہ بدھو گاؤں میں مورخہ 18 فروری کو وفات پاگئی۔ مرحومین کی نمازِ جنازہ گلشن ِانور جی ٹی روڈ نزد بیئریر نمبر 2 واہ کینٹ اور بدھو گاؤں میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن اور پا کستان عوامی تحریک کے تمام دوستوں نے دونوں جنازوں میں شرکت کی اور لواحقین کیلیے صبرِ جمیل اور مرحومین کیلیے مغفرت وبخشش کی دعاکی اور کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ وابستگان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پا کستان عوامی تحریک PP-8 کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمٰن عطاری نے افتخار احمد اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیااوران کے علاوہ پا کستان عوامی تحریک PP-8کے صدرسیدگفتار حسین شاہ،پا کستان عوامی تحریک PP-7کے صدرسیف اللہ قادری،تحریک منہاج القرآنPP-8کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم،حاجی لیاقت،محمد یوسف بخشی،مقصود خان، مقصود ایوب خطیب جامع مسجد سلیمانیہ ،شیخ طاہر محمود مودی،شفیق گجر،نعیم اسلم،زاہد اسلم،اظہر حمید،محمد سلیم،عبدالوحید،سجاد احمد ساقی اور بہت سے تحریکی ساتھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top