ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک و ملت کی ہمیشہ درست سمت راہنمائی کی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
راولپنڈی ( ) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک و ملت کی ہمیشہ درست سمت راہنمائی کی، اسلام اور پاکستان پر لگنے والے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے جھوٹے الزامات کا ہر فورم پر کامیاب دفاع کیا، فساد کو جہاد کا درجہ دینے والوں کے خلاف بروقت تاریخی فتویٰ دے کر امت مسلمہ کے نوجوانوں کو تاریک رستوں کا مسافر بننے سے بچایا، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عالم کیلئے ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں سفیر امن کہنا باکل درست ہے۔ پاکستان میں رائج استحصالی نظام کے خلاف اور عوام کوان کے آئینی حقوق کا شعور دینے کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی حالیہ جدوجہد کو ناقدین بھی تاریخی قرار دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ق کے سینیٹر اجمل وزیر، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، معروف سماجی شخصیت فخر زمان عادل، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق راہنماء بی اے ملک، تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے امیر انارخان گوندل اور صدر پاکستان عوامی تحریک سلطان نعیم کیانی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے دنیاء بھر کے ادارے ڈاکٹر طاہر القادری کواس شعبہ میں اسلام کی ایک مستند شخصیت مانتے ہیں۔ انہیں ہر بڑے عالمی فورم پر بلایا جاتا ہے۔ کئی عالمی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے کام پرتحقیق مکالمے لکھے جارہے ہیں۔ تعلیمی اورسماجی شعبے میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دنیاء بھر میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ دنیاء کے نوے ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے مراکز اور تنظیمات دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
تبصرہ