پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم تنظیمی دورہ پر بارسلونا پہنچ گئے

مورخہ: 04 مارچ 2015ء

منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم تنظیمی دورہ پر بارسلونا، سپین پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مقامی قائدین کی طرف سے بارسلونا ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سینئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ، ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید اور چوہدری شرافت علی شامل تھے۔ چوہدری محمد اسلم بارسلونا میں قیام کے دوران پاکستان عوامی تحریک سپین کے عہدیداران سے میٹنگز کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top