پیرس: نائب صدر منہاج یورپین کونسل برائے PAT امور حاجی محمد اسلم چوہدری 6 روزہ تنظیمی دورے پر سپین روانہ

مورخہ: 04 مارچ 2015ء

پیرس۔ ( اے کے راؤ ) صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری جو کہ منہاج یورپین کونسل میں PAT امور کے نگران بھی ہیں اپنے پہلے 6 روزہ تنظیمی دورے پر بارسلونا سپین روانہ ہوگئے۔ اپنے اس دورے میں تنظیمی امور کے علاوہ سپین کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن مشن کی ترویج کے لیے یورپ بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے کام کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قادری نے بروقت فساد کو جہاد کا درجہ دینے والوں کے خلاف تاریخی فتویٰ دے کر امت مسلمہ کے نوجوانوں کو تاریک رستوں کا مسافر بننے سے بچایا۔ ملک و ملت کی ہمیشہ درست سمت راہنمائی کی، اسلام اور پاکستان پر لگنے والے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے جھوٹے الزامات کا ہر فورم پر کامیاب دفاع کیا۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن عالم کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عالمی امن مشن کے لیے، پاکستان میں چھائے ظلم اور بربریت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے، پاکستانی قوم کی درست رہنمائی کے لیے ڈاکٹر قادری کے ہاتھ مضبوط کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے اور اسی فرض کی بجا آور کے لیے سپین سے اپنے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top