حضرت پیرصدیق شاہ رحمۃ اللہ علیہ سچے عاشق رسول (ص)، غریب پرور اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 04 مارچ 2015ء

پیر صاحب کی تحریک کے لئے بے پایاں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
پیر صاحب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق استوار کریں
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پیرصدیق شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کی تقریب میں گفتگو

اسلام آباد (4 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پیر صدیق حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، غریب پرور اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ پیر صاحب کی ساری زندگی اسلام کی تعلیمات کی ترویج اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے پیغام کو عام کرنے میں گزری۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پیر صدیق شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی چہلم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی، احمد نوازانجم، ملک فخر زمان عادل، نعیم سلطان کیانی، عاقل ستی اور انار خان گوندل کے علاوہ گجرخان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ پیر صدیق شاہ جیسی شخصیات برسوں بعد پیدا ہوتی ہیں، ان کی کمی اور خلاء کو پرنہیں کیا جاسکتا، تحریک اور قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ پیر صاحب کی خصوصی محبت اور جو روحانی رشتہ استوار تھا وہ دنیا کی غرضوں سے بے نیازتھا۔ پیر صاحب نے ہمیشہ کارکنوں کی طرح تحریک کا کام کیا۔ پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک کے لئے بے پایاں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ پیر صاحب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق استوار کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top