اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کا تعزیتی اجلاس

مورخہ: 09 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک قاری مظہر فرید سیال، آرگنائزر خالد محمود، رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ، امیر تحریک محمد حفیظ قادری، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، تحصیل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک ایاز الکریم راؤ، مرزا محمد ابراہیم، علی حسنین سنگوکا صدر یوتھ اوکاڑہ، ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم نبیدالحق فاروقی، ثمر جمیل، جنید راؤ، حسن رضا قادری، حافظ راشد محمود، عطااللہ سبحانی، شاہد اکبر، زبیر حسن اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی پھوپی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top