سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیر اعظم کو استثنیٰ دینے والی جے آئی ٹی بے اختیار اور خوفزدہ ہے: ترجمان عوامی تحریک

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں‎
عوامی تحریک کا کوئی کارکن جعلی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو گا‎
وزیر اعلیٰ پنجاب بے گناہ ہیں تو پھر وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟‎
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے
شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے

لاہور (04 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیر اعظم کو استثنیٰ دینے والی جے آئی ٹی بے اختیار اور خوفزدہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے پہلے دن سے ہی ایسی متنازعہ جے آئی ٹی کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے اور پھر واضح کر رہے ہیں کہ عوامی تحریک کا کوئی کارکن ذاتی حیثیت میں یا قانونی حیثیت میں ایسی جعلی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت بیانات لینے کی آڑ میں ایک بار پھر نیا دھوکہ اور فراڈ کرنا چاہتی ہے۔ پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل کسی جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بے گناہ ہیں تو پھر وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے۔ پنجاب کے حکمران ہمارے بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، قاتل حکمرانوں اور قاتل پولیس کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top