سعودی عرب یمن جنگ میں فریق کے بجائے ثالث کا کردار ادا کیا جائے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

راولپنڈی () پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوست نہیں بڑا بھائی ہے۔ سعودی عرب یمن جنگ میں فریق کے بجائے ثالث کا کردار ادا کیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، ہم لوٹ کھسوٹ پر مبنی روایتی اور فرسودہ سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کرتے رہیں گے۔ جو جماعتیں تین تین مرتبہ اقتدار ملنے کے باوجود عوام کی حالت نہ بدل سکیں ان کو ووٹ دینے کی بجائے ہمارے امیدواروں پر اعتماد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ہارلے سٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کینٹ کے عہدیداروں کے ایک ملاقات میں کی۔ اس موقع پر ملک افضل، ظہیر الزمان، ملک طاہر جاوید، سہیل عباسی، امجد عباسی اور چکلالہ کینٹ وارڈ 7 سے تحریک کے امیدوار غلام ربانی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مزید کہا کہ دہن، دھونس اور دھاندلی پر کھڑے سیاسی و انتخابی نظام نے ہمارا راستہ روک رکھا ہے ورنہ ایک دنیا مانتی ہے کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کو موقع ملے تو وہ اس ملک کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ ہمارے دھرنے نے کروڑوں عوام کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور بخشا۔ کارکن راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈ میں ایک ایک فرد تک پہنچ کر لوگوں کو اپنا پیغام پہنچائیں، باشعور افراد ضرور ہمارا ساتھ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top