تحصیل ٹیکسلا میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان کینٹ بورڈ الیکشن مہم کے سلسلہ میں معاہدہ طے پاگیا

ٹیکسلا/ واہ کینٹ () تحصیل ٹیکسلا میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان کینٹ بورڈ الیکشن مہم کے سلسلے میں خوشگوار ماحول میں معاہدہ طے پاگیا ہے، اس اہم میٹنگ میں PTI کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی صدیق خان، امیدوار کینٹ بورڈ کونسلرز ادریس خان (DC) اور عمران خان شامل تھے جبکہ PAT سے مرکزی قائدین میں بریگیڈئر مشتاق، سردار منصور خان، احمد نواز انجم اور مقامی قیادت میں صدر PAT تحصیل ٹیکسلا سید گفتار حسین شاہ، جنرل سیکرٹری سیف الرحمٰن عطاری اور PP-7 کے سیف اللہ قادری شامل تھے۔ جس کے مطابق PAT حلقہ نمبر 1 ملک ظفر، حلقہ نمبر 3 ادریس خان DC، حلقہ نمبر 4 عمران خان، حلقہ نمبر 5 ملک اظہر نواز PTI کے امیدواروں کاساتھ دے گے اور انتخابی نشان بلا کو جتوائے گے۔ باقی حلقوں میں PAT کے اپنے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں، جن میں حلقہ نمبر 6 حاجی زمان انتخابی نشان بالٹی، حلقہ نمبر 7 راعیس اعظم انتخابی نشان سائیکل، حلقہ نمبر 8 فرخ پرویز بٹ انتخابی نشان کیلکولیٹر، حلقہ نمبر 9 حاجی ندیم خان انتخابی نشان فریج اور حلقہ نمبر 10 ملک حاجی زمرد انتخابی نشان الیکٹرک ہیٹر شامل ہیں۔ PAT کے یہ امیدواران تحریک منہاج القرآ ن کے باقاعدہ تاحیات رفیق ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top