واقعہ کربلا جابر اور ظالم حکمرانوں کے سامنے سر اٹھا کر کلمہ حق بلند کرنے کی تعلیم دیتا ہے: غلام مرتضیٰ

فیصل آباد (17 اپریل 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم تربیت علامہ پروفیسر غلام مرتضیٰ نے جامع مسجد انوار قباء کلیم شہید کالونی نمبر 2 میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں ریاست مدینہ کے دستور کا عملی نفاذچاہتے ہے۔ ریاست مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عوامی فلاح کا جو نظام قائم کیا تھا اس کی مثل دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری عوامی، سماجی اور سیاسی انقلاب کے ذریعے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دئیے گئے نظام کو حقیقی روح میں پاکستان میں نافذ کرنا چاہتے ہیں جس میں پاکستان امت واحدہ کے لیڈر کے طور پر دنیا بھر کے مسلم ممالک کی نمائندگی کرے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ میں قیام امن اور فلاح کا ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس کو تمام مذاہب اور قبائل نے تسلیم کر کے امت واحد کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا جابر اور ظالم حکمرانوں کے سامنے سر اٹھا کر کلمہ حق بلند کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملک میں فرقہ واریت، انتہا پسندی، دہشت گردی اور لسانی و گروہی تعصبات کا خاتمہ چاہتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top