پاکستان عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا

مورخہ: 03 مئی 2015ء

لاہور (02 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جس میں ملک بھر سے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ہونگے۔ اجلاس میں تنظیم کے امور کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور و غوص کیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلہ جات متوقع ہے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top