کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا ہے: میاں کاشف محمود

مورخہ: 18 مئی 2015ء

فیصل آباد (18 مئی 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمودنے کہا ہے کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دوہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی ۔کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا ۔ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے اور اس جدوجہد میں جان و مال کی قربانیاں کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 66 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیرعلماء کونسل عزیزالحسن اعوان، میاں ریحان مقبول، عبدالرشید اعوان، حاجی نصیر احمد، میاں اکرام الحق طاہر، رانا خالد، غلام محمد قادری، آصف ربانی، عامر شہزاد، ماسٹر استخار احمد، محمد رفیق قادری اور سلمان غازی بھی موجود تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کا کسی بھی مرحلہ پر ساتھ نہیں چھوڑا جس طرح کارکنوں نے انصاف کے نظام کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح قیادت نے بھی شانہ بشانہ قربانیاں دیں۔ ہماری منزل انقلاب ہے، انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور بہت جلد لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور مؤثر انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top