منہاج القرآن کے یورپی سفیر علامہ نذیراحمد کے والد کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری‎ کا اظہار تعزیت

مورخہ: 03 جون 2015ء

مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نماز جنازہ میں شریک ہوئے

لاہور (3 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے یورپی سفیر علامہ نذیر احمد کھرل کے والد رائے خان محمد کھرل کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سمندری ضلع فیصل آباد میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور علامہ نذیر احمد اور ان کے دیگر عزیز و اقارب سے ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ناظم تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے بھی علامہ نذیر احمد سے ان کے والد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور بخشش کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top