آج شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا

مورخہ: 05 جون 2015ء

‎17 جون 2014 کو پولیس کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہید اور 85 زخمی ہوئے
تقریب بعد نماز جمعہ 4 بجے منعقد ہو گی، شہداء کی فیملی اور زخمی مہمان خصوصی ہوں گے‎

لاہور (4 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے آج 5 جون (جمعۃ المبارک) سہ پہر 4 بجے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین، انقلاب مارچ کے زخمی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ یادگار کے سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شہدا کی یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کیا۔ ہم شہدا کو نہیں بھولے اور نہ قاتلوں کی پھانسی تک چین سے بیٹھیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگار ریاستی غنڈہ گردی کی یاد دلاتی رہے گی اور ظالم حکمرانوں کیلئے عبرت کا نشان ثابت ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top