لاہور: بزم قادریہ کے زیراہتمام محفل قرات و نعت بسلسلہ یوم وصال السید طاہر علاؤالدین القادری کا انعقاد

مورخہ: 05 جون 2015ء

مورخہ 5 جون 2015ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القر آن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے 24 ویں یوم وصال کے سلسلہ میں بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن پر ایک فقیدالمثال محفل قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے دو حصے تھے پہلے حصہ میں محفل قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرا حصہ میں ڈاکومنٹری بعنوان ’’پیر کامل اور مرید صادق‘‘ دکھا ئی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محمد عثمان قادری نے حاصل کی جبکہ صابر کمال وٹو، عاطف رضا، شہزاد حنیف مدنی اور حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی نے گلہا ئے عقیدت بحضور سید الکو نین سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیے اور حضور قطب ربانی، شہباز لامکانی، غوث صمدانی غوث الاعظم السید الشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے حضور نذرانہ منقبت پیش کیے۔

پروگرام کے دوسرے حصہ میں شرکاء محفل کو ڈاکومنٹری بعنوان ’’پیر کامل اور مرید صادق‘‘دکھا ئی گئی جس میں حضور قدوۃ الاولیا حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر شفقت اور کرم نوازیو ں کو جمع کیا گیا ہے۔ اس ڈاکومنٹری کو بزم قادریہ کی پوری ٹیم نے بڑی محنت سے تقریباً دو سال کے عرصہ میں تیار کیا ہے۔ پروگرام میں حضرت پیر سید ممتاز حسین بخاری کیلانی آستانہ عالیہ منگوکی شریف نوشہرہ، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی مرکزی امیر تحریک، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکز ی صدر PAT، حاجی منظور حسین قادری، شیخ نعمان احمد، شیخ وسیم الدین قادری، شیخ محمد عامر رفیع قادری، حافظ محمد عامر قادری، حافظ ظفر اقبال قادری سیالکوٹ، حاجی محمد امین قادری فیصل آباد، شیخ راحت حبیب قادری، شیخ محمد فاروق، حاجی محمد ارشد قادری فیصل آباد، سہیل احمد رضا اور پنڈت لال بھگت کھوکھر نے شرکت کی، جبکہ بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فیملی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندان قد وۃ الاولیا حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ او طلبہ وطالبات منہاج یونیورسٹی لاہور نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہزاد رسو ل قادری چیف آرگنا ئزر بزم قادریہ نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا پروگرام میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور حضور قدو ۃاولیا رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک اور قائد انقلاب پر خصوصی نوازشات اور توجہات کا ذ کر کیا۔ حاجی محمد اسحاق قادری سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر PR تحریک منہاج القر آن، حافظ عابد بشیر سیکرٹری جنرل بزم قادریہ، صاحبزادہ محمد افتخارالحسن ڈپٹی آرگنائزر بزم قادریہ، میاں محمد حسن صدر بزم قادریہ منہاج کالج آف شریعہ منہاج یو نیورسٹی، حافظ تنزیل الرحمان انجم نائب صدر بزم قادریہ COSIS، محمد احمد بخش سینئر نائب صدر بزم قادریہ COSIS اور محمد محسن شبیر نائب صدر بزم قادریہ COSISنے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

ڈاکومینٹری دیکھ کر آج سے 30 سال پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور حضور قدوۃ لاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر شفقتیں اور کرم نوازیاں سب کی آنکھوں کے سامنے تھیں۔ ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے پوری محفل پر عجیب وجدانی کفیت طاری ہوگئی، اپنے روحانی پیشوا کی کرم نوازیاں دیکھتے ہوئے اکثر شرکاء محفل اشکبار ہوئے اور سوزوگداز کی کفیت میں ڈوب گئے۔ پورے پروگرام کے دوران محفل پر حضور قدوۃ الاولیاء کے روحانی فیضان کا سایہ رہا اور شرکاء محفل روحانی وجدانی کیفیات میں مست و بے خود ہو تے رہے۔

محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا جس میں حضور قدوۃ الاولیاء کی بلندی درجا ت کیلئے اور حضور قدوۃ لاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان مد ظلہما اور تمام خانوادہ پاک کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی، مصطفوی انقلاب کی کامیابی، شہداء سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی، پاکستان کے استحکام اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء کو لنگر غو ثیہ پیش کیا گیا۔

صاحبزادہ محمد افتخارالحسن (ڈپٹی آرگنا ئزر بزم قادریہ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top