سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک 16 جو ن کو احتجاجی جلسہ کرے گی

مورخہ: 11 جون 2015ء

ن لیگ کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت‎
شہدائے ماڈل ٹاؤن نے جان کی قربانی دیکر انقلاب کی بنیاد رکھی، حافظ غلام فرید

لاہور (11 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کا 16 جون کو مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں چودھری افضل گجر، طاہر حنیف، ڈاکٹر اقبال نور، عطیہ بنین، حاجی عبد الخالق، طارق الطاف، میاں افتخار و دیگر موجود تھے۔ 16جون کے احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں نے حافظ غلام فرید کو آگاہ کیا، اس موقع پر حافظ غلام فرید نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ اظہار عقیدت اور اظہار یکجہتی کیلئے یہ احتجاجی جلسہ منعقد کرے گی جس میں ن لیگ کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف تک جدوجہد جاری رہے گی اور قاتلوں سے دیت نہیں قصاص لیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے جان کی قربانی دیکر انقلاب کی بنیاد رکھی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top