پاکستان عوامی تحریک کا آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین

مورخہ: 13 جون 2015ء

عوامی تحریک پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف 14 جون 10 شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہونگے
‎’’سادگی پسند‘‘ خادم اعلیٰ نے سی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 204 فی صد اضافہ کر دیا
اجلاس میں ڈاکٹر رحیق عباسی، بشارت جسپال کا خطاب، 16 جون کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات پر غور

Pakistan Awami Tehreek Punjab meetingلاہور (13 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے اور دہشت گردوں کے خلاف قابل ذکر کامیابیوں پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا گیا اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونیوالے جوانوں اور افسران کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس کی صدار ت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی، اجلاس میں صوبائی صدر بشارت جسپال، تنویر اعظم سندھو، راجہ زاہد، حاجی ولایت قیصر، میاں عبد القادر، راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے، انشا اللہ بہت جلد وطن عزیز کا چپہ چپہ دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہو جائے گا۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عوامی تحریک 14 جون پاکستان کے 10 شہروں اسلام آباد، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، گھوٹکی، حیدر آباد، کراچی، لاڑکانہ، کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ اللہ یار میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر ے گی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک سال مکمل ہونے پر 16 جون کو ہونیوالے احتجاجی جلسے سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کریں اعلان کریں گے۔ اجلاس میں 16 جون کے احتجاجی، تعزیتی جلسہ کے انتظامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 204 فی صد اضافہ، سادگی کے نعروں کی نفی ہے، سی ایم سیکرٹریٹ کا بجٹ 21 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار مختص کیا گیا تھا جبکہ ’’سادگی پسند‘‘ خادم اعلیٰ نے 45 کروڑ 17 لاکھ 6 ہزار خرچ کر ڈالے جو مختص شدہ بجٹ سے 204 فی صد زیادہ ہیں، دنیا کے اس مہنگے ترین خادم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے میٹرو بس جیسے فینسی منصوبوں کی وجہ سے پنجاب نے رواں سال 17 ارب روپیہ سود ادا کیا، حالانکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کا یہ قیمتی پیسہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ مزید برسر اقتدار رہی تو آنے والی نسلوں کا بال بال قرضوں میں جکڑتا چلا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top