عوامی تحریک آج 14 جون 10 شہروں میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

مورخہ: 13 جون 2015ء

کراچی میں ڈاکٹر رحیق عباسی، اسلام آباد میں خرم نواز گنڈاپور، ابیٹ آباد میں شیخ زاہد فیاض احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے
‎16 جون کو لاہور میں احتجاجی جلسہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، مرکزی میڈیا سیل

لاہور (13 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک آج 14 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہونے اورجے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف 10 شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ یہ مظاہرے اسلام آباد، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، گھوٹکی، حیدرآباد، کراچی، لاڑکانہ، کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ اللہ یار میں ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مذکورہ شہروں میں ہونے والے مظاہرے اسی سلسلے کا حصہ ہیں۔ 16 جون کو لاہور میں ہونیوالے احتجاجی تعزیتی جلسے میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، اسلام آباد کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور ابیٹ آباد کے احتجاجی مظاہرے کے قیادت ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض کرینگے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top