ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا، ترجمان عوامی تحریک

مذہبی مصروفیات سب کے علم میں ہیں، عید کے بعد ہی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے‎

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جب سے پاکستان آئے ہیں، اعتکاف بیٹھے ہوئے ہیں، تنظیمی امور میں مصروف ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء اور انقلاب مارچ میں زخمی اور اسیر ہونے والے کارکنان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انکی مذہبی مصروفیات سب کے علم میں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے کسی سے رابطہ نہیں کیا گیا اور کسی سے اختلاف نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری عید کے بعد ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top