مظفرگڑھ رنگ پور کے عوام سے وزیراعلیٰ نے رنگ بازی کی : ڈاکٹر رحیق عباسی

شہباز حکومت نے ایک سال کے بعد بھی بند تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کیوں نہیں کیا؟
میٹرو بس کیلئے اربوں روپے ہیں تو غریب عوام کے جان و مال کے تحفظ منصوبوں کیلئے کیوں نہیں؟
سیلاب کی پیشگی اطلاع کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب لندن کی سیر کو چلے گئے، مرکزی صدر عوامی تحریک

لاہور (20 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے مظفر گڑھ رنگ پور میں بند توٹنے سے نصف درجن دیہات کو نقصان پہنچنے اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پچھلے سال سیلاب کے موقع پر مظفر گڑھ رنگ پور کے عوام سے بند تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ان کا یہ وعدہ رنگ بازی ثابت ہوا، وزیراعلیٰ نے وعدہ کرتے وقت اپنی کوریج تو بھرپور کروائی مگر بند تعمیر کرنا دور کی بات بند کی تعمیر کا منصوبہ بھی نہیں بنایا اور نہ ہی اس کیلئے کوئی فنڈز رکھے، نام نہاد خادم پنجاب نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے اور انہیں طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، ہر سال جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوبتا ہے اور جنوبی پنجاب کے غریب کسان اربوں، کھربوں روپے کی فصلوں اور مویشیوں کا نقصان برداشت کرتے ہیں اور ہر سال وزیراعلیٰ پنجاب ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں، تصویریں بنواتے ہیں، جھوٹے وعدے کر کے واپس اپنی جنت تخت لاہور آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام درست کہہ رہے ہیں کہ ان کے فنڈز راولپنڈی اور لاہور کی میٹرو بسوں پر اڑا دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیشگی خطرہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب اور بارشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خود لندن کی سیر کو چلے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top