پہلے ہی کہہ دیا تھا جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قرار دے کر کلین چٹ دے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری‎

وزیراعظم نے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے میں ذراتاخیر نہیں کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کب شائع ہو گی؟
ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل

لاہور (23 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی جس کا اظہار میں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پر کیا تھا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قرار دے کر کلین چٹ دے گا اور وہی ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دینے میں چند گھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8 ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیا جا رہا، یہ دو غلا اور دوہرا پن ہے جو قوم کے سامنے آ گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top