فرانس: پی اے ٹی سپین کے صدر چودھری محمد اقبال کو پاکستان عوامی تحریک یورپ کا سیکرٹری جنرل نامزد ہونے پر مبارکباد

پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس نے اپنے ایک اعلامیہ میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر چودھری محمد اقبال کو پاکستان عوامی تحریک یورپ کا جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اعلامیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چودھری اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم چودھری نے ان کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری محمد اقبال نے سپین میں رہتے ہوئے جس جانفشانی سے کمیونٹی خدمات سرانجام دی ہیں اب ان کو قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق یورپ بھر میں پھلایا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top