ڈاکٹر طاہرالقادری کا جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (27 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا نیوز کے سنیئر اینکر پرسن جنید سلیم کے بھائی اور سنیئر صحافی سلمان غنی کے ماموں زاد ہارون سلیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور، شیخ زاہد فیاض اور نور اللہ صدیقی نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top