قصورمیں بچوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں: ندیم مصطفائی

مورخہ: 09 اگست 2015ء

ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی ایکشن کامطالبہ، بچوں کے ساتھ ہونے والی درندگی کاازالہ کیاجائے
عرصہ 10سال سے ہونے والے اس مذموم فعل پرحکومتی غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے
متاثر خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کامشترکہ اجلاس
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو جلد مکمل کرنے کاپلان تیارکرلیاگیا

تحصیل پتوکی() پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کامشترکہ اجلاس منعقدہوا جس میں یونین کونسل کے ناظمین اور سرگرمام کارکنان نے بھرپورشرکت کی۔ اجلاس کی صدار ت سیدمحمود شاہ گیلانی صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے کی جبکہ ندیم مصطفائی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک ضلع قصور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم مصطفائی نے کہا کہ ہم قصورمیں بچوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوزواقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورذمہ داران کے خلاف سخت قانونی ایکشن کامطالبہ کرتے ہیں، بچوں کے ساتھ ہونے والی درندگی کاازالہ کیاجائے۔ عرصہ 10سال سے ہونے والے اس مذموم فعل پرحکومتی غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم متاثر خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان عوامی تحریک کا پوری تحصیل پتوکی میں یونین کونسل تک تنظیم سازی عمل جاری ہے اور جلد تمام یو سی میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی مکمل ہوجائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن سید محمود شاہ گیلانی نے کہا کہ ہمارا مشن حضور علیہ السلام کی محبت کی شمع کوعام کرناہے اوردین کی صحیح فہم کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے اس سلسلے میں جلد ہی پتوکی میں درس عرفان القرآن کا آغاز کیا جا رہا ہے جو نماز فجر کے بعد ہر ماہ کی آخری اتوارکو ہوا کرے گا۔ اجلاس میں تنویر حسین مصطفوی، عامر رضا، اصغر قادری، ڈاکٹر محمد الیاس، محمد طاہر، زاہد قادری، محسن جاوید، محمد عبداللہ نوری، محمد اصغر، عدنان کاشف، اشتیاق احمد، عبدالحمید، ڈاکٹر شاہد محمود کے علاوہ دیگرکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top