افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کا اظہار افسوس

مورخہ: 13 اگست 2015ء

لاہور (13 اگست 2015) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نوازگنڈاپور، جی ایم ملک، میجر (ر) محمد سعید، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر (ر)مشتاق احمد، ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ساجد بھٹی، جواد حامد، قاضی فیض السلام، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف، شہزاد رسول، سہیل رضا اور حافظ غلام فریدنے افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دی۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم نوراللہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ چودھری، میڈیا کوآرڈینیٹر عین الحق بغدادی اور نوشیرواں نے بھی سید افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top