ڈاکٹر طاہرالقادری نے 69 ویں یوم آزادی پر فروغ امن نصاب کا تحفہ دیا، فیض الرحمان درانی

مورخہ: 13 اگست 2015ء

عوامی تحریک کے کارکن، عہدیدار ظالمانہ نظام کے خلاف آخری سانس تک لڑیں
افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے جانیں قربان کر کے قوم کو امن کا تحفہ دیا
مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

لاہور (13 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 69 ویں یوم آزادی پر قوم کو فروغ امن نصاب کا تحفہ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان و عہدیدار قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں علامہ سید فرحت حسین شاہ، رانا محمد ادریس، علامہ محمد حسین آزاد، رفیق نجم، طیب ضیاء، سعید اختر و دیگر بھی موجود تھے۔ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ آج کے دن ہم آپریشن ضرب عضب، انقلاب مارچ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے جانیں قربان کر کے قوم کو امن کا تحفہ دیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن اور انقلاب مارچ کے شہداء نے جانیں قربان کر کے قوم کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور ناانصافی پر مبنی ظالمانہ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف ڈٹ جانے کی ہمت اور شعور اجاگر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top