مفتی اعظم شام الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

مورخہ: 21 اگست 2015ء

لاہور (21 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مفتی اعظم شام الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک اکابر، محدث اور سچے محب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محروم ہو گیا۔ آپ کی محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عالم تھا کہ آپ عمر کے آخری حصے میں اس نیت سے مدینہ منورہ جا بسے تاکہ موت مدینہ میں آئے اور ان کی یہ خواہش پوری ہوئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مفتی اعظم شام فقہ حنفی پر مستند اتھارٹی تھے اور ان کی پوری عمر درس و تدریس اور تحقیق میں بسر ہوئی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری اور امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے مفتی اعظم شام کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مفتی اعظم شام الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ چند یادگار تصاویر


الہدایہ کیمپ 2009

انٹرنیشنل امن کانفرنس 2008 - مانچسٹر

دورہ صحیح بخاری و مسلم 2008 - برمنگھم

الہدایہ کیمپ 2007

عالمی میلاد کانفرنس 2006 میں شرکت کیلئے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور آمد

عالمی میلاد کانفرنس 2006

معراج النبی کانفرنس 2006 - لندن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top