سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری علیل پیرس کے نجی ہسپتال میں داخل

مورخہ: 21 اگست 2015ء

لاہور(21اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری جو اپنے مرتب کردہ فروغ امن نصاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے گزشتہ 3 روز سے فرانس کے تنظیمی دورے پر ہیں۔ گزشتہ رو ز ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں فوری ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کو پیرس کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں ان کا تفصیلی چیک اپ ہوا اور وہ ابھی ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان ایم نوراللہ کے مطابق سربراہ عوامی تحریک چونکہ عارضہ قلب مین مبتلا ہیں اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل ان کا علاج جاری ہے۔ جمعتہ المبارک کے روز ان کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز کے مشورے پر انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top