عوامی تحریک کے 3 کارکنوں کی ضمانت، رہنماؤں کی مبارکباد

مورخہ: 21 اگست 2015ء

احمد فاروق، تجمل اور نثار احمد کے خلاف انقلاب میں شرکت پر مقدمات درج کیے گئے تھے
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر بشارت جسپال کی اسیران انقلاب کو مبارکباد

لاہور (21 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے 3 کارکنوں احمد فاروق، تجمل فاروق اور نثار احمد کی ضمانت منظور ہونے پر انہیں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر بشارت جسپال اور جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے مبارکباد دی ہے اور کارکنوں کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ عوامی تحریک کے تینوں کارکنوں کے خلاف انقلاب مارچ میں شرکت کرنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے پولیس کے درج کیے گئے ان جھوٹے مقدمات کے خلاف اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس شاہد محمود عباسی نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے اسیران انقلاب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انقلاب مارچ کے موقع پر سینکڑوں کارکنوں کو ان کے گھروں کے اندر سے گرفتار کر کے ان پر جھوٹے مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔ ایک سال کے بعد ان بے گناہ کارکنوں کی ضمانت پر رہائی ہورہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top